’یس بینک ختم ‘ وزیراعظم کا نظریہ ہماری معیشت تباہ کررہا ہے : راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’یس بینک ختم‘ ہوگیا ہے ۔ وزیراعظم مودی اپنے نظریات کے ذریعہ ہندوستان کی معیشت کو تباہ کرچکے ہیں ۔ملک میں ’نو بینک‘ کی لہر چل رہی ہے ۔ یہ لہر اُس وقت سامنے آئی جب مرکزی حکومت نے ایس بینک کو /3 اپریل تک معطل کردیا اور ڈپازیٹرس کو 50 ہزار روپئے تک رقم نکالنے کا پابند کردیا گیا ۔ آئندہ 30 دن تک بینک ڈپازیٹرس پریشان رہیں گے اور ایس بینک آر بی آئی کے کنٹرول میں کام کرے گا ۔