یس بینک کو دوبارہ کارکرد بنانے کی اسکیم نافذ

   

نئی دہلی۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’بحران زدہ یس بینک‘ سے رقم نکالنے کی حد پر عائد پابندی 10 مارچ سے برخاست کڑی جائے گی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پرشانت کمار کی قیادت میں تشکیل شدہ نیا بورڈ رواں ماہ کے اواخر میں اپنا ذمہ داری سنبھال لے گا۔ حکومت نے یس بینک کو دوبارہ تعمیر (موثر کارکردگی) اسکیم 2020ء کا جمعہ کو اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت ایس بی آئی آئندہ تین سال تک میں بینک میں اپنے حصص کو 49% سے کم نہیں کرے گی۔ یس بینک کے دوبارہ تشکیل شدہ بورڈ میں پرشانت کمار کے علاوہ (پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے سابق غیرایگزیکٹیو صدرنشین) ہیں، بحیثیت غیرایگزیکٹیو چیرمین، کرشنا مورتی اور اتل بھیڑے غیرایگزیکٹیو ڈائریکٹرس کی حیثیت سے شامل رہیں گے۔ گزٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یس بینک کو دوبارہ تعمیری اسکیم 2020ء 13 مارچ 2020ء سے نافذ رہے گی۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے یس بینک کے کھاتہ داروں کی طرف سے زائد از50 روپئے نکالنے کی حد پر 3 اپریل تک رضاکارانہ پابندی عائد کی تھی۔