نئی دہلی : یس بینک کے شریک بانی رانا کپور اور دیگر کے تقریباً 2203 کروڑ روپئے مالیت کے اثاثہ جات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قرق کرلئے ہیں۔ عہدیداروں نے جمعرات کو بتایا کہ ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر برادرس کپل اور دھیرج وادھوان کے اثاثے جات بھی قرق کرلئے گئے۔ یہ کارروائی متعلقہ قانون کے تحت جاری کردہ عبوری حکمنامے پر عمل آوری ہے۔ رانا کپور کے بعض بیرونی اثاثے بھی سنٹرل ایجنسی نے منجمد کرادیئے ہیں۔ ای ڈی نے رانا کپور ،اُن کے ارکان خاندان اور دیگر پرالزامات عائد کئے ہیں کہ 4300 کروڑ روپئے تک غیر قانونی معاملتوں کے ذریعہ اکٹھا کئے گئے اور اِس کے عوض یس بینک کے ذریعہ بڑے بڑے لون دیئے گئے جو بعد میں این پی اے قرار پائے۔