ممبئی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے آج یس بینک کے بانی رانا کپور سے منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رانا کپھور کو پہلے ای ڈی کے دفتر لایا گیا اور انسے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس سے قبل رانا کپور کی قیامگاہ کی تلاشی لی گئی تھی اور وہاں بھی ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔ اب بھی یہ پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ رانا کپور کے خلاف مقدمہ اسکام کا شکار ڈی ایچ ایف ایل سے متعلق ہے کیونکہ اس ادارہ کو بینک کی جانب سے قرضہ جات دئے گئے تھے جو بعد میں این پی اے میں تبدیل ہوگئے ۔ اس مقدمہ میں کچھ اور لوگ بھی ملزمین ہیں۔