یس بینک کے کسٹمرس کو دوسرے اکاؤنٹس کے ذریعہ ادائیگی کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالی بحران کا شکار یس بینک نے اپنے کسٹمرس سے کہا ہے کہ وہ اب دوسرے بینکوں کے اکاؤنٹ کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ اور قرضوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ بینک اسکام کے منظر عام پر آنے کے بعد آر بی آئی نے بینک سے رقم نکالنے کی حد 50 ہزار تک محدود کردی اور اس پابندی کے بعد بینک کے کسٹمرس انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔ تاہم بینک کے اس اعلان سے کسٹمرس کو کچھ حد تک راحت ملی ہے۔ بینک نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان ورڈ سرویسز اب بحال ہوگئی ہے۔ کسٹمرس یس بینک کریڈٹ کارڈ کے بقایا جات اور قرض واجبات دوسرے بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔ بینک نے تعاون کے لئے کسٹمرس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بینک کے دیوالیہ ہوتے ہی کسٹمرس اپنی رقومات نکالنے کے لئے بینک کی شاخوں اور اے ٹی ایمس پر طویل قطاروں میں دیکھے گئے جہاں سے انھیں کچھ نہیں ملا جبکہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ اور ڈیجیٹل پے منٹس جیسی خدمات کے حصول سے بھی محروم ہوگئے تھے۔