یشودا فاونڈیشن کی طرف سے شہر حیدرآباد کے یتیم بچوں اور بچیوں کےلیے چار ماہ کا ایک کیمپ کھولا گیا تھا۔
چار ماہ کے اس کیمپ میں انگریزی بات چیت، اسکلس ڈیولپمنٹ اور کمپیوٹر کی بھی ٹریننگ دی جائے گی، اور یشودا فاونڈیشن کی طرف سے انہی کی کمپنی میں ہی انکو نوکریاں دی جائے گی۔ آج اسکی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں روز نامہ سیاست کے انتظامی امور کے مدیر جناب ظہیر الدین علی خان اور اصغر علی خان نے شرکت کی۔
جناب ظہیر الدین خان نے اسلام میں یتیم کی کفالت کہ فضائل پر بات کرتے ہوئے یشودا فاونڈیشن کی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
