یشونت سنہا اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار

   

نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر ، باغی بی جے پی لیڈر اور سابق آئی اے ایس آفیسر یشونت سنہا کو آج اپوزیشن نے متفقہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جو جولائی کے انتخابات میں این ڈی اے امیدوار کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ بی جے پی نے ابھی اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اپوزیشن قائدین آج این سی پی سربراہ شردپوار کی طلب کردہ میٹنگ میں شریک ہوئے جو پارلیمنٹ کامپلکس میں منعقد ہوئی۔ شرکاء نے 84 سالہ یشونت سنہا کے نام پر اتفاق کیا۔ سابق گورنر بنگال گوپال کرشنا گاندھی، این سی پی لیڈر شردپوار اور این سی لیڈر فاروق عبداللہ نے اپوزیشن کا صدارتی امیدوار بننا قبول نہیں کیا تھا۔