نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق کرکٹر اور1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یشپال شرما جی 1983 کی مشہور کرکٹ ٹیم سمیت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہت مقبول کھلاڑی تھے ۔ وہ ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بھی قابل تحریک تھے ۔ مجھے ان کی وفات پر سخت رنج ہوا ہے ۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز یشپال شرما کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 سال تھی۔ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کرکٹر یشپال شرما کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر گہرا دکھ ہوا۔ 1983کے کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں میں ان کی یادگار کردگی نے ہندوستانی کرکٹ تاریخ کی بہترین جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان ، پیروکاروں اور ٹیم کے اراکین ساتھ ہماری گہری تعزیت۔
ان کے باس چارلی ٹیلر نے انھیں دیکھ لیا، اگلے روز جب وہ آفس جانے کے لئے ٹرین پر بیٹھنے والی تھیں تو انھیں چارلی کی کال موصول ہوئی کہ اب انھیں ملازمت پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔