یش کی فلم ٹاکسک ایک نیا ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

   

چنئی : کے جی ایف اور کے جی ایف 2 کی زبردست کامیابی کے بعد، نیشنل ایوارڈ یافتہ یش اپنی آنے والی فلم ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس کے لیے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ کبھی فلم کی کہانی سامنے آتی ہے تو کبھی اسٹارکاسٹ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ سامنے آتا ہے لیکن اب ٹاکسک کے حوالے سے جو خبریں سامنے آئی ہیں، کوئی اور ہندوستانی فلم ایسا کارنامہ انجام نہیں دے پائی ہے۔ یہ فلم پین انڈیا فلم نہیں بلکہ پین ورلڈ فلم ہوگی۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق ٹاکسک کے بنانے والوں نے بین الاقوامی شائقین کی توجہ مبذول کروانے کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ ٹاکسک کو پین ورلڈ فلم بنانے کا منصوبہ ہے۔ ٹاکسک میں یش کے علاوہ کیارا اڈوانی، نینتھارا، ہما قریشی اور تارا ستاریہ بھی نظر آئیں گی۔ فلم کا باضابطہ اعلان یش کی سالگرہ کے موقع پرکیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹاکسک کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا۔ فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد لوگوں میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹاکسک کو انگریزی اورکنڑ دونوں زبانوں میں لکھا اور شوٹ کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں زبانوں میں شوٹنگ کے بعد فلم کو مختلف ہندوستانی اور بین الاقوامی زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔ ایسا کرنے سے یہ فلم پین انڈیا سے پین ورلڈ بن جائے گی۔ میکرزکا خیال ہے کہ ٹاکسک کی کہانی دنیا بھرکے لوگوں تک پہنچنی چاہیے۔ بنانے والے شروع سے ہی اپنے اہداف کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ تاہم فلم بنانے والوں کی اس منصوبے کی وجہ سے ٹاکسک کا بجٹ کافی بڑھ گیا ہے اور اب اس کی شوٹنگ میں کافی وقت لگنے والا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹاکسک ہندوستانی سنیما کی پہلی فلم بن گئی ہے، جسے کنڑ اور انگریزی میں لکھا اور شوٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم کا بجٹ اب40 فیصد بڑھ گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ مانا جا رہا ہے کہ یہ فلم ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم بھی بن سکتی ہے۔ تاہم اب تک ایس ایس راجامولی کی ایس ایس ایم بی 29 کو ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم سمجھا جاتا ہے۔ اس کا بجٹ 1000 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے جس میں مہش بابو اور پرینکا چوپڑا کے نام پہلے ہی سامنے آچکے ہیں ۔