بنگلورو،9 جنوری (ایجنسیز) کنڑ سنیما کے سوپر اسٹاریش ایک اور شاندارشروعات کردی ہے ۔ انہوں نے کے جی ایف چیپٹر1 اور کئی دیگر بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ اس وقت اپنی انتہائی متوقع فلم ’ٹاکسک‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اب اس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے اور ہر کوئی اسے پسند کررہا ہے۔ ٹاکسک کا ٹیزر حیرت انگیز ہے اور شائقین تب سے فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ٹاکسک کے کئی روپ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یش کے ساتھ، فلم میں نینتھارا، کیرا اڈوانی، تارا ستاریا، ہما قریشی، رکمنی وسنت، اکشے اوبرائے، ٹووینو تھامس اور سودیو نائر شامل ہیں۔ فلم کے ٹیزرکی ریلیز نے بڑے پیمانے پر جوش و خروش پھیلا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔فلم ٹاکسک بنانے والوں نے ٹیزرکے حوالے سے سوشل میڈیا پر معلومات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریلیزکے 24 گھنٹوں کے اندر، ٹیزرکو سوشل میڈیا پر 200 ملین سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔ٹاکسک 19مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ٹاکسک کی شوٹنگ کنڑ اور انگریزی میں کی گئی اور اسے ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور دیگر زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔ ٹیزر کے آراء سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اس فلم سے کتنا انتظار کررہے ہیں۔ٹاکسک: فیری ٹیل فار گراؤن اپس میں یش کے کردارکا نام رایا ہے۔ ٹیزر میں یش کے منفرد اندازکو دکھایا گیا ہے۔ یش 2 منٹ، 51 سیکنڈ کے ٹیزر کے آخر میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ٹیزرکسی طوفان سے کم نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یش کی ’ٹاکسک‘ ’دھورندھر‘کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جو 2025 کی سب سے زیادہ زیر مقبول اور سب سے بڑی فلم تھی۔
