چنئی : ساؤتھ کے سوپر اسٹار یش نے اپنی سالگرہ منائی اور اس دوران ساؤتھ سوپر اسٹار نے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا۔ ان کی آنے والی فلم ٹاکسک کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔ اس پر مداحوں کی جانب سے بھی کافی بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک منٹ کے ٹیزر میں فلم کی کہانی کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے لیکن اس ٹیزر میں کچھ ایسے ہی مناظر دکھائے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگ صرف یہی پوچھ رہے ہیں کہ اس فلم کا ڈائریکٹرکون ہے۔ بالی ووڈ اداکار یش کی آنے والی فلم ٹاکسک خبروں میں ہے۔ اس فلم کا ٹیزر آگیا ہے جسے شائقین کی جانب سے ملے جلے تاثرات مل رہے ہیں۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کر شائقین اس کی کہانی کا اندازہ نہیں لگا پا رہے لیکن فلم پر بحث ضرور شروع ہو گئی ہے۔ ایک سوال جو سب سے زیادہ ٹرینڈکر رہا ہے وہ یہ ہے کہ فلم ٹاکسک کا ڈائریکٹرکون ہے۔ جواب ہے گیتو موہن داس۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ گیتو موہن داس کون ہیں جنہوں نے کے جی ایف سیریز کی کامیابی کے بعد یش کی اگلی فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ انہوں نے بطور چائلڈ ایکٹریس ڈیبیو کیا لیکن پچھلی دہائی سے وہ ہدایت کاری کے میدان میں داخل ہوئیں اورکچھ فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ان کی فلم لائرڈائس تقریباً 10 سال قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔ اس فلم نے 2 نیشنل ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ ا