واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے برطانوی ہم منصب جیمزکلیورلی نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں پاکستان سے متعلق سوال پر امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقینی بنانا چاہتے ہیں پاکستان میں جوبھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔