ممبئی ۔ 20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کی شیوسینا / بی جے پی کی حلیف پارٹی ہے کہا کہ آئندہ انتخابات کے جیتنے پر نیا جو چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا پارٹی سے ہوگا ۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’’ سامنا‘‘ میں یہ دعویٰ اس وقت کیا جب چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے پارٹی کی تاسیس کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ حالانکہ وہ بی جے پی سے اتحاد کی ہے اس کے باوجود شیو سینا ایک آزاد سیاسی وجود کی حامل پارٹی ہے اور آئندہ ودھان سبھا زعفرانی ہوگی اور پوری کوشش کی جائے گی کہ شیو سینا کا چیف منسٹر اس کی کرسی پر آئندہ سال جس وقت شیوسینا کی 54ویں تاسیس جشن منایا جائے گا براجمان ہو ۔ اس کے علاوہ سامنا نے تحریر کیا کہ پارٹی کی 53 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس تحریک کی روح ہندو فخر ، مراٹھی شناخت اور سرزمین کے بیٹوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ فڈنویس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکرے ان کے بھائی کے مانند ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کی شاندار جیت ہوگی لیکن فینانس منسٹر سدھیر مونگا تیواری نے کہا کہ آئندہ چیف منسٹر صرف بی جے پی سے ہوگا ۔
