یقین کیجئے ۔ یہ مشیر آباد کا پرائمری ہیلت سنٹر ہے

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد ترقی ، تعلیم ، طبی سہولیات اور بنیادی سہولتوں کے معاملے میں اضلاع سے سرفہرست ہے ۔ تصویر میں جو کچرا نظر آرہا ہے وہ شہر کا کوئی کچرے دن نہیں ہے بلکہ مشیر آباد میں واقع اربن پرائمری ہیلت سنٹر ہے ۔ اس سنٹر میں دو مراکز ہیں ایک مرکز میں لوگ کورونا کا ٹسٹ کرانے کے لیے قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اور دوسرا ٹی بی سنٹر ہے ۔ سارے احاطے میں کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں جس سے مچھروں کی کثرت ہوگئی اور جانور آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں جس سے عملہ بھی پریشان ہے ۔ بھولکپور یو پی ایچ سی کے میڈکل آفیسر کرشنا موہن سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ہیلت سنٹر کے احاطے میں موجود ٹی بی مرکز ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ۔ باوجود اس کے ہم نے حکومت کو اس کی تفصیلات سے واقف کراچکے ہیں ۔ کورونا بحران کے دوران پرائمری ہیلت سنٹر کی یہ صورتحال صحت مند افراد کو بھی بیمار بنا دیتی ہے ۔ حکومت کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔۔ ن