یلاریڈی آر ڈی او آفس پر ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام

   

یلاریڈی ۔ گزشتہ چار دنوں سے لگاتار ہورہی موسلادھار بارش کے بعد تمام آبی ذخائر اپنی آبی سطح مکمل کرنے سے پیدا شدہ نشیبی علاقوں کو خطرہ پر عہدیدار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس سے مقامی آر ڈی او آفس پر اعلیٰ عہدیداروں کے احکام پر کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آر ڈی او سرینواس نے مزید بتایا کہ یلاریڈی، لنگم پیٹ، ناگی ریڈی پیٹ اور گندھاری منڈل حدود کی عوام کو بارش سے پیش آنے والے خطرات محسوس ہوں تو فوری اس نمبر پر 9492022475 ربط کرکے اطلاع دینے کی صلاح دی۔ تاکہ وقت پر نقصان ہونے سے پہلے پہنچ کر راحت دی جاسکے۔ عہدیدار عوام کو مکمل چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔