یلاریڈی آر ڈی او کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات

   

یلاریڈی ۔ آر ڈی او آفس میں آر ڈی او کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ یلاریڈی آر ڈی او سرینواس نائیک کو کاماریڈی آر ڈی او کی زائد ذمہ داری دیتے ہوئے انچارج بنایا گیا ۔ جس پر سرینواس نائیک کاماریڈی میں ہی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سال 2016 میں یلاریڈی ریونیو ڈیویژن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ تب سے لے کر اب تک مکمل عملہ مقرر نہ کیا گیا اور یہاں کے آر ڈی او کو کاماریڈی ڈیویژن کا انچارج بنایا گیا ۔ جس سے عوامی خدمات متاثر ہو رہی ہیں ۔ آر ڈی او سرینواس نائیک 2020 اگست میں یلاریڈی کو مقرر کئے گئے جس کے ایک ماہ گذرتے ہی کاماریڈی آر ڈی او معطل کئے جانے پر یلاریڈی آر ڈی او کو زائد ذمہ داری دے دی گئی ۔ تب سے کاماریڈی میں کچھ دن خدمات انجام دے کر یلاریڈی میں رہ رہے تھے ۔ لیکن کچھ ماہ سے یلاریڈی آر ڈی او مکمل طریقہ سے کاماریڈی میں ہی رہ رہے ہیں ۔ جس سے یلاریڈی ڈیویژن کی عوام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔