قیام سے لیکر 2018ء تک کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی کامیابی کی تفصیلات
یلاریڈی /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کاماریڈی کے چار اسمبلی حلقوں میں یلاریڈی حلقہ ایک ہے ۔ جس کا 1962 میں قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس سے قبل یہ علاقہ کاماریڈی میں مل کر متحدہ حلقہ کہلاتا تھا ۔ پہلی مرتبہ سے ہی یہ حلقہ ایس سی امیدوار کیلئے مختص کیا گیا تھا اور 1978ء میں حلقہ ایس سی سے جنرل میں تبدیل کیا گیا ۔ یلاریڈی حلقہ میں 102 مواضعات 35 گریجن تانڈا ہیں ۔ جس میں جملہ رائے دہندے دو لاکھ 14 ہزار پندرہ موجود ہیں ۔ جس میں مرد رائے دہندے ایک لاکھ تین ہزار 166 ہیں تو خواتین رائے دہندوں کی تعداد ان سے زیادہ ایک لاکھ دس ہزار 864 ہے اور ان میں 65 فیصد بی سی ووٹرس ہیں ۔ 15 فیصد ایس ٹی دس فیصد ایس سی اور دس فیصد دیگر طبقات کے ووٹرس ہیں ۔ 15 فیصد ایس ٹی دس فیصد ایس سی اور دس فیصد دیگر طبقات کے ووٹرس ہیں ۔ 1962 میں کانگریس پارٹی سے سدالکشمی ریپبلک پارٹی آف انڈیا کی امیدوار ایشور بائی پر 3987 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ 1967 میں ریپبلک پارٹی آف انڈیا سے حصہ لینے والی ایشوربائی نے کانگریس پارٹی سے مقابلہ کرنے والی امیدوار سدالکشمی پر 4443 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ 1972 منعقدہ الیکشن میں تلنگانہ پرجا سمیتی پارٹی سے مقابلہ کرنے والی ایشور بائی کانگریس پارٹی امیدوار ایلیا پر 1372 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ 1978 میں منعقدہ الیکشن بالاگوڑ نے کانگریس پارٹی سے مقابلہ کرنے جنتا پارٹی کے امیدوار وینکٹ رمنا ریڈی پر 25310 ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔ 1983 میں کشن ریڈی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرکے کانگریس امیدوار بالا گوڑ کو 7726 ووٹوں سے شکست دینے کامیابی حاصل کی ۔ 1987 میں تلگودیشم امیدوار سرینواس ریڈی نے کانگریس امیدوار کیشوا ریڈی کو 13028 ووٹوں سے شکست دینے کامیابی حاصل کی ۔ 1989کے اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم سے امیدوار انجینیلو نے آزاد امیدوار کشن ریڈی کو 1716 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ 1994 میں انجینیلو نے تلگو دیشم سے دوسری مرتبہ مقابلہ کرنے آزاد امیدوار کشن ریڈی پر 15707 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ 1999 کے انتخابات میں تلگودیشم امیدوار انجینیلو نے کانگریس امیدوار جناردھن گوڑ پر 1317 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ سال 2004میں علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران منعقدہ الیکشن میں ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی نے کانگریس امیدوار جناردھن گوڑ کو 10267 ووٹوں سے شکست دینے کامیابی حاصل کی ۔ 2008 ء میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی کو کانگریس امیدوار جناردھن گوڑ نے 12345 ووٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ سال 2009 کے ایک اور عام انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی نے کانگریس امیدوار جناردھن گوڑ پر 36859 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ 2010ء کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کو ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی نے 37662 ووٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی نے کانگریس امیدوار سریندر کو 24009 ووٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ 2018 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار سریندر نے ٹی آر ایس امیدوار رویندر ریڈی کو 35148 ووٹوں سے شکست دیتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح حلقہ اسمبلی یلاریڈی کے 1962 سے 2018 تک کے انتخابات میں تلگودیشم اور ٹی آر ایس امیدواروں نے کثرت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اب آنے والے ا سمبلی انتخابات میں رائے دہندوں کا کیا رحجان ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔