ضلع ویجلنس عہدیداروں کا دورہ اور ریکارڈس کی جانچ
یلاریڈی ۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کا متحدہ ضلع ویجلینس عہدیدار شیخ احمد ضیاء، محمد عبدالبصیر، آر ایل سی محمد حمید الدین نے دورہ کرکے مختلف ریکارڈس کا معائنہ کیا۔ اسکول پرنسپال پدما سدھاکر سے داخلوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے مزید کہا کہ اسکول و کالج میں خالی نشستوں پر مسلم میناریٹی طلبہ سے داخلوں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں جس میں جماعت چھٹویں میں پانچ سیٹیں، کالج میں ایم ای سی گروپ کے لئے 16 اور سی ای سی میں 20 سیٹیں اب بھی خالی ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں پانچویں جماعت کے لئے 9 اور کالج میں ایم پی سی اور بائی پی سی کے لئے جملہ 40 نشستیں خالی ہیں۔ مسلم طلباء سے فوری عجلت کرکے ان اداروں میں داخلے لینے کی جناب شیخ احمد ضیاء و آر ایل سی محمد عبدالبصیر نے صلاح دی۔ اقلیتی طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اقلیتی اقامتی اس سال اسکولوں و کالجوں کے اطمینان بخش رہا۔ یلاریڈی اسکول کا دسویں جماعت کا نتیجہ صد فی صد رہا۔ کالج کا 88 فیصد رہا۔ لنگم پیٹ کالج کا صد فی صد نتیجہ کے ساتھ اقلیتی تعلیمی اداروں نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یلاریڈی اقلیتی اقامتی جونیر کالج جو فی الوقت گورنمنٹ ڈگری کالج کی عمارت میں عارضی طور پر چلایا جارہا ہے جس کو دوسری عمارت میں منتقل کرنے کے لئے موزوں عمارت کو مستقر پر تلاش کررہے ہیں۔ عمارت کا انتخاب ہوتے ہی کالج کو منتقل کردیا جائے گا۔ اسکول و کالجس کی خالی سیٹوں پر فوری داخلہ لینے سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپال سید مسعود احمد جونیر اسسٹنٹ محمد عمران و دیگر موجود تھے۔