ایم ای سی گروپ میں 23 نشستیں مخلوعہ، استفادہ کرنے طلبہ سے پرنسپال سید مسعود احمد کی اپیل
یلاریڈی : مستقر کے میناریٹی اقامتی جونیر کالج میں یکم فروری سے کشادگی کے لئے ضروری صاف صفائی کے انتظامات و اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کالج پرنسپال سید مسعود احمد نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ یلاریڈی جونیر کالج نومنظور شدہ ہے جس کا یہ پہلا تعلیمی سال بھی ہے، وباء کے سبب آن لائن طریقہ کار سے تدریسی خدمات جاری تھیں۔ اب یکم فروری سے باضابطہ جماعتوں کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات و صاف صفائی کے تمام کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ طلباء کے لئے تعلیمی و اقامتی بہترین انتظامات تکمیل کرلئے گئے اور کالج میں داخلہ لینے والے تمام طلباء کے سرپرستوں سے دوبارہ کشادگی کے دن حاضر ہونے کے لئے اجازت نامہ بھی وصول کرلئے گئے ہیں۔ پرنسپال سید مسعود احمد نے تمام اولیائے طلباء کو مکمل اطمینان کے ساتھ مقررہ تاریخ میں طلباء کو کالج لانے کا مشورہ دیا۔ یلاریڈی جونیر کالج میں سی ای سی گروپ کی تمام تر نشستیں مکمل ہوگئی ہیں اور ایم ای سی گروپ میں اب تک 23 اقلیتی سیٹیں خالی ہیں۔ انھوں نے بہترین تعلیم حاصل کرنے کے لئے ان تعلیمی مواقع کو ہاتھ سے نہ جانے کی صلاح دی۔ قابل لکچررس کے ساتھ قیام و طعام کا بھی مفت انتظام ہے۔ فی الوقت کالج دونوں گروپوں کے ساتھ 56 طلباء کو پہلا تعلیمی سال کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ جس کے لئے پرنسپال کی غیرمعمولی دلچسپی کے ساتھ تمام صفائی کے ضروری اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔ جو یکم فروری کو طلباء کی آمد کا منتظر ہے۔