یلاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس سال انٹرمیڈیٹ کے نتائج کوئی تاریخ رقم نہ کرسکے ۔ مجموعی طور پر اوسط رہے ۔ یلاریڈی میں سال اول کے 104 طلباء میں سے صرف پانچ طلباء ہی کامیاب رہے اور سال دوم میں 115 میں سے 27 طلباء ہی کامیابی حاصل کرسکے ۔ منڈل لنگم پیٹ میں سال اول کے 124 میں 79 طلباء کامیاب رہے ۔ سال دوم کے 116 طلباء میں سے 92 ہی کامیاب رہے ۔ ناگی ریڈی پیٹ کالج کا نتیجہ تو مکمل طریقہ سے صفر رہا ۔ منڈل تاڑوائی میں سال اول کے 60 میں سے 7 اور سال دوم کے 120 میں سے 10 کامیاب رہے ۔ منڈل گندھاری میں سال اول کے 53 میں سے 9 اور سال دوم کے 106 میں سے 25 طلباء کامیاب رہے ۔ رام ریڈی منڈل کے سال اول کے 44 میں سے 6 سال دوم 104 میں سے سال اول 69 طلباء میں سے 3 طلباء کامیاب رہے اور سال دوم 212 میں سے 14 طلباء ہی کامیابی حاصل کرسکے ۔ اس طرح کسی قدر نتائج مایوس کن رہے ۔ یلاریڈی ماڈل کالج کیطالبہ دل ناز نے سالدوم میں Bipc سے 959 نشانات حاصل کرکے ٹاپ رہیں ۔ اور ایم پی سی میں طالبہ ارچنا نے 957 نشانات حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا اور سال اول میں Bipc سے گنیش نے 394 نشانات حاصل کئے اور ایم پی سی میں تین طلباء نے 383 نشانات حاصل کئے ، مجموعی طور پر یلاریڈئ کے تمام منڈلوں میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج اطمینان بخش نہیں رہے بلکہ مایوس کن کہنا غلط نہ رہے گا ۔