یلاریڈی /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کا بڑا تالاب جہاں سے عوام کو پینے کا پانی سربراہ کیا جاتا ہے اور اس تالاب میں آئے دن گاڑیوں کو اتارکر دھونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے پینے کا پانی گندہ ہو رہا ہے ۔ اس بات سے مقامی عوام نے میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمر احمد سے شکایت کرنے پر انہوں نے پینے کے پانی کے تالاب میں گاڑیوں کو دھوکر پانی گندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی اور بہت جلد سڑک کے کنارے کھلا ہوا تالاب کے حصہ کو حصار بندی کرنے کا تیقن دیا ۔ تالاب کے پانی کو یوں گندہ کرنے سے روکنے کیلئے خاردار تاروں حصار بندی کرنا صروری ہے اور ے کام عرصہ دراز سے صرف وعدوں کو نذر ہو رہا ہے مگر آج تک کسی نے پایہ تکمیل نہ کیا ۔ جس سے مستقر کی عوام کو پینے کیلئے سربراہ کیا جانے والے آب گندہ ہونے سے امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہے ۔