یلاریڈی بینک کے روبرو عوام کی طویل قطاریں

   

یلاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے روبرو عوام کی طویل قطاریں جس کیلئے پولیس کو معقول بندوبست کے ساتھ انتظام کرنا پڑ رہا ہے ۔ مرکزی حکومت کے جن دھا کھاتوں میں آئے 500روپئے اور مرکزی حکومت کے کسانوں یوجنا کے تحت کسانوں کو ڈالے گئے 2000 روپئے ریاستی حکومت کی جانب سے سفید شارن کارڈ گیرندوں کو 1500 روپئے اپنے اپنے کھاتوں سے نکالنے عوام کا اژدھام دیکھا جارہا ہے ۔ مقامی بینک سے عدالت احاطہ کے اندر تک عوام کی قطاریں رہی ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام بھی سرکاری امداد رقم بنک سے نکال کر ہاتھ میں رکھنے کو ترجیح دے رہی ہے جس سے گھنٹوں عوام کو انتظار کرتے دیکھا جارہا ہے ۔

ٹی ڈی پی کی جانب سے صحافیوں میں سنیٹائزراور ماسک کی تقسیم
آتماکور /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آتماکور منڈل صدر تلگودیشم پارٹی بالکشنا ریڈی، ضلع جنرل سیکریٹری ترملیش کی صدارت میں کرونا وائرس سے بچانے کے لیے محکمہ صحت اور صحافیوں ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہیں اور ان کی حفاظت اور احتیاط کے لیے تلگودیشم پارٹی کی جانب سے سئنٹزاس اور ماسک کی تقسیم کی جارہی ہے آتماکور سرکاری دواخانہ، تپڈیم پرائمری ہلیت سنٹر، امرچنتہ ہلیت سنٹر اور پریس کلب پر صحافیوں کو سئنٹزاس اور ماسک تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر لکشمن، ڈاکٹر نثار احمد، جہانگیر، ڈاکٹر راضوانہ بیگم، پارٹی قائدین رام لکشما ریڈی، راملو، سینو، وینکٹش، اور آشا ورکس موجود تھے۔