یلاریڈی : رکن اسمبلی سریندر نے منڈل گندھاری کے علاقہ گنڈی ویٹ میں عیدگاہ پر تمام مسلمانوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انھوں نے تمام عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت و خلوص کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہر تہوار پر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر سیتائی پلی سابق ایم پی ٹی سی ، پٹھان امجد خان اور گنڈی ویٹ سرپنچ محمد فاروق ، اے ایم سی ڈائرکٹر اشوبابا ، پٹھان غوث خان ، یوسف ، قاسم ، اعجاز خان ، عرفان خان اور سینکڑوں مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ عید کی نماز ادا کی ۔