یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر کورونا سے متاثر

   

محکمہ برقی ٹرانسکو اے ای بھی مہلک وباء کا شکار، عوام کی غیر معمولی چوکسی ضروری

یلاریڈی ۔ کورونا وباء کی تیسری لہر نے ایک بار پھر سے دنیا بھر کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور اس کا اثر ملک و ریاست اور ضلع کاماریڈی میں بھی تیزی کے ساتھ عوام کو اپنا شکار بنا رہی ہے۔ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر بھی تیسری لہر کا شکار ہوئے اور دو مرتبہ متاثر ہوچکے ہیں۔ موصوف نے اپنے ملنے والے تمام قائدین و ارکان و عوام کو اپنا معائنہ کرواکے بہتر طریقہ سے علاج کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ رکن اسمبلی کے علاوہ یلاریڈی محکمہ برقی ٹرانسکو اے ای ستیہ نارائنا گوڑ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ایسے میں عوام کو غیر معمولی چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سات افراد متاثر رہے۔لنگم پیٹ میں چار افراد، گندھاری میںتین افراد، یلاریڈی میں تین افراد، ایرہ پہاڑ میں دو افراد، سداشیو نگر میں دو افراد، متمال، رام ریڈی میں ایک ایک فرد کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تیسری لہر سے خود کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ورنہ ہجوم میں وباء ہمارا انتظار کررہی ہے۔