یلاریڈی۔ منڈل کے متمال پرائمری ہیلت سنٹر کا رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے دورہ کرتے ہوئے دواخانہ کی تنقیح کی۔ انہوں نے اس موقع پر دواخانہ کے ڈاکٹر وینکٹ سوامی کو احکام دیئے کہ دواخانہ سے کورونا معائنہ کیلئے رجوع ہونے والے تمام افراد کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں ضروری ہدایات دی جائیں۔ کورونا کا پہلا ٹیکہ لینے والوں کو دوسرا ٹیکہ بھی دستیاب رکھنے کو کہا۔ رکن اسمبلی نے کورونا کٹس روانہ کرنے خود ضلع ڈی ایچ ایم ایس کو فون کرکے بتایا۔ اس موقع پر یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا، ڈی سی سی بی ڈائرکٹر سرینواس ریڈی، زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ، سنگل ونڈو چیرمین نرسملو، ٹی آر ایس قائدین میں جلندھر ریڈی، راجو، رامیا، سائیلو، سریندر، سنتوش ، ستیش، جگن گوڑ، اشوک ریڈی موجود تھے۔