یلاریڈی رکن اسمبلی نے ہومیو کیر کی دوائیں تقسیم کیں

   

بیماری کی روک تھام کیلئے قوت مدافعت بڑھانے عوام کو مشورہ
یلاریڈی ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے مستقر کے بالاگوڑ فنکشن ہال پر عوام میں مفت ہومیو کیر انٹرنیشنل کی دواؤں کو تقسیم کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ احتیاط کے ساتھ روز مرہ کے کام کاج انجام دیں ۔ اب تک یلاریڈی کورونا سے پاک مانا جارہا تھا لیکن کچھ لوگوں کی لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے آج غیر معمولی طریقہ سے مستقر پر پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے ہاتھ جوڑکر عوام سے گذارش کی کہ غیر ضروری گھروں سے نکل کر یہاں وہاں گھومنے کی عادت ترک کریں ہر فرد اپنے گھر میں محفوظ رہے ۔ مواصعات کی عوام بھی اپنے اپنے علاقوں سے باہر نہ آئیں ۔ یہ وباء کی طرح سے اثر انداز ہوتی ہے ۔ ایسے میں آنے کے بعد ڈاکٹروں سے امید رکھنے کے بجائے خود پہلے احتیاط کرلیں تو بہتر ہوگا ۔ کیونکہ دواخانوں میں نہ کہیں جگہ ہے اور نہ آکسچیجن وقت پر مہیا ہے ۔ متاثر ہونے کے بعد پچھتانے سے ا چھا ہے کہ قبل از وقت احتیاط سے کام لیں اور احتیاط بھی کوئی اس طرح کی نہیں کہ ناممکن ہو آسان طریقہ کے گھر پر محفوظ رہیں ۔ کورونا نے سیاسی قائدین کو تک نہیں بخشی یہ لوگ بھی اس سے متاثر ہوکر جان گنواں بیٹھے ۔ اس لئے ہومیو کیر کی مدافعت بڑھانے کی ادویات استعمال کرنے خود کو اتحیاط تدابیر کے ساتھ محفوظ رکھے اور دوسروں کو بھی صلاح دی ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، پرشانت گوڑ ، نیلا کنٹھم ، رامو ، نرسمہلو ، محمد عمران ، ساجد بیگ ، شیخ مجیب الدین ، راجو اور دوسرے موجود تھے ۔