یلاریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں ، شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ منڈل رام ریڈی کے او یل وائی علاقہ میں منڈل سے تعلق رکھنے والے 35 مستحقین غریب خاندانوں میں 35 لاکھ چار ہزار 60 روپئے کے شادی مبارک و کلیان لکشمی امدادی رقمی چیکس یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ چیکس کی تقسیم کے ساتھ ہمیشہ کی طرح رکن اسمبلی نے یہ خاتون اپنی طرف ایک ایک ساڑی بھی تحفہ کے طور پر تقسیم کیا ۔ سرکاری اسکیمات سے غریب عوام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر دسرتھ ریڈی ، سابق زیڈ پی ٹی سی راجیشور راؤ ، منڈل کسان سمیتی کنوینر نارائنا ریڈی ، موضع سرپنچ گنگارام ، رکن معاون منڈل پریشد محمد غوث ، منڈل ٹی آرا یس پارٹی صدر گوپال ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔