یلاریڈی ۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس آرائیاں سچ ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ سابق ریاستی وزیر صحت مسٹر ایٹالہ راجندر کے ساتھ کچھ دنوں سے سرگرم رہ رہے ہیں ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں شرکست کھانے کے بعد ٹی آر ایس سے ہی وابستہ رہنے والے رویندر ریڈی کو پارٹی اعلی کمان نظر انداز کرتے رہنے کا احساس کرتے بی جے پی کی آغاش میں جانے کی راہ ہموار کر رہے تھے ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے 2004 ،2009، 2010 اور 2014 کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے کامیابی حاصل کی تھی لیکن 2018ء کے انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ حلقہ اسمبلی یلاریڈی میں انہوں نے اپنا سیاسی سفر کامیابی سے جاری رکھا تھا لیکن جمہوریت میں کب کامیابی ملے اور کب ناکامی یہ تو عوام کا فیصلہ ہوا کرتا ہے ۔ اس لئے انہیں کانگریس امیدوار مسٹر سریندر کے مقابلہ میں ناکامی ہاتھ آئی اور ان کی سیاسی زندگی کا سورج غروب ہوگیا ۔ اس کے بعد کانگریس رکن اسمبلی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے پر رویندر ریڈی کے سیاسی سفر کا اختتام یقینی ہوگیا ۔ ایسے میں اب بی جے پی کی کشتی میں سوار ہونے کی تیاری کرنے میں لگے ہیں اور ایٹالہ راجندر کے ہمراہ بی جے پی کا ہاتھ تھام کے آنے والے انتخابات میں پھر سے نئی سیاسی زندگی کا سفر آغاز کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جو ہوسکتا ہے یہ فیصلہ ان کی سیاسی خودکشی کہلائے ۔