یلاریڈی سرکاری دواخانہ کی تنقیح، ریاستی ٹیم کا دورہ

   

یلاریڈی ۔ سرکاری دواخانہ کا آج ریاستی طبی ٹیم عہدیداروں نے اچاک دورہ کرکے تنقیح کی ڈاکٹر سوریہ شری راؤ اور ڈاکٹر انیل کمار نے دواخانہ میں زچہ اور بچہ کی صحت گراں سے متعلق نارمل زچگیوں کیلئے مکمل کوشش کرنے دواخانہ ڈاکٹر نشاط بتول کو مشورہ دیا ۔ دواخانہ سپرنٹنڈنٹ رویندرا موہن نے طبی ٹیم سے کہاکہ دواخانہ میں آج تک انستھیسیا ڈاکٹر نہ ہونے سے ہر روز زچگیوں میں ڈآکٹروں کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ واحد گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سے 24 گھنٹوں کی طبی خدمات کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ مزید ایک اور گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر کا تقرر کرنے کی خواہش کی گئی ۔ ریاستی طبی ٹیم ڈاکٹر شریمتی سوریہ شری نے دواخانے کا معائنہ کرکے سہولتیں کو دیکھ کر اطمینان کااظہار کیا ۔ حاملہ خواتین کی دواخانہ میں دیکھ بھال اور ان کی خدمات میں عملہ کی کارکردگی کو سرایا ۔ ڈاکٹروں کی طبی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا ۔