یلاریڈی سرکاری دواخانہ کی حالت زار پر اظہار حیرت

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی سریندر کی اچانک تنقیح ، ریکارڈ صحیح نہ رہنے پر برہمی

یلاریڈی ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے یلاریڈی سرکاری دواخانہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دواخانہ کی حالت زار اور مریضوں کی تعداد کو دیکھ کر طبی خدمات صحیح نہ ہونے سے ہی عوام سرکاری دواخانہ کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔ برہمی کا اظہار کیا ۔ عملہ کی غیر حاضری پر تعجب کا اظہار کیا ۔ تنقیح کے دوران صرف دواخانہ میں ایک مریض کا علاج کئے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ طبی عملہ اپنے ذاتی کاموں پر جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی عہدیدار سے فون پر بات کی ۔ یلاریڈی پر اتنا بڑا دواخانہ تعمیر کرنے کے بعد بھی علاج دوست نہ رہا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ بہترین علاج کیلئے ضروری طبی سامان فوری خریدنے دواخانہ سپرنٹنڈنٹ رویندر موہن کو احکام دئے ۔ دواخانہ میں صرف ایک کورونا مریض ہونے اور تفصیلات دریافت کرنے پر کوئی درست جواب نہ ملنے پر رکن اسمبلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ دواخانہ کا کوئی ریکارڈ بھی صحیح ڈھنگ سے نہرکھے جانے پر ذمہ داروں پر برس پڑے ۔ یلاریڈی دواخانہ کی حالت زار پر رکن اسمبلی غیر معمولی فکرمند ہونے ، لاپرواہی کا مرکز بن جانے پر جم کر برہم ہوئے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، سب انسپکٹر مدھو سودن اور کونسلر رامو ، سائیلو ، سرینو ، قائدینراجو ، رامیا، محمد عمران ساجد بیگ ، منوج ، تماپور سرپنچ دامودر اور دوسرے موجود تھے ۔