یلاریڈی ماڈل اسکول میں کورنٹائن سنٹرکا قیام

   

رکن اسمبلی کی خصوصی دلچسپی کامیاب
یلاریڈی : یلاریڈی مستقر کے ماڈل اسکول میں کورنٹائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے کہہ کر میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا ۔ ماڈل اسکول کا انہوں نے میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمر احمد تحصیلدار مسٹر سرینواس راؤ کے ساتھ مل کر معائنہ کیا ۔ مقامی سرکاری دواخانہ کے آئسولیشن سنٹر کو بھی استعمال میں لیا جائے گا ۔ یلاریڈی میں بڑھتے کورنا کے واقعات کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر شرت سے بات کر کے کورنٹائن سنٹر اور آئسولیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ۔ یہاں سے کورونا سے متاثر افراد کو اور ان سے روابط لوگوں کو کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائے گا ۔ عوام کو بھی ضروری احتیاط کے ساتھ رہنے کی صلاح دی ۔ یلاریڈی مستقر پر کورنٹائن سنٹر کا قیام نہایت ضروری تھا جس کو عمل میں لانے رکن اسمبلی نے متحرک ہونے کا ثبوت دیا ہے کیونکہ کورونا متاثرین سے ملاقات کرنے والے افراد اور خود متاثرین کھلے عام عوامی جگاہوں پر پہنچ کر مزید خطرہ کو بڑھانے کا کام کررہے تھے ۔ ایسے میں اس سنٹر کو غیر معمولی کارآمد بتایا جاسکتا ہے ۔ اب کورونا سے متاثر افراد بلاخوف کورنٹائن میں محفوظ رہ سکتے ہیں جس سے وباء کو قابو میں کیا جاسکتا ہے اور پھیلنے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے ۔ احتیاط میں جب بہترین علاج ہے تو عوام بھی مکمل طریقہ سے عمل کرنا چاہیئے ۔ لاپرواہی کے بعد افسوس کرنا نقصان اٹھانا کچھ ٹھیک نہیں ۔