یلاریڈی محکمہ جنگلات کے دو عہدیدار معطل

   

سینکڑوں درختوں کی کٹوائی پر اعلیٰ عہدیداروں کی کارروائی

یلاریڈی۔/23 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی محکمہ جنگلات رینج حدود کے لکشما پور علاقہ میں تقریباً 60 ایکر پر سینکڑوں گھنے و تناور درختوں کے صفائے پر ضلعی عہدیداروں کی تحقیقات کے بعد محکمہ کے دو عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا۔ ضلعی محکمہ آفیسر ( ایف آر او ) شریمتی وسنتا نے اپنے یلاریڈی دورہ میں لکشما پور جنگل کا معائنہ کرکے عہدیداروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ کے سیکشن آفیسر سائی کرن اور بیٹ آفیسر پدما راؤ کو معطل کرنے کے احکام جاری کردیئے۔ خدمات سے لاپرواہی کے پیچھے اور بھی بڑے چہرے ہوسکتے ہیں مزید باریک بینی سے تحقیقات ضروری ہیں۔ اتنے بڑے اسکام میںدو عہدیداروں کو قربانی کا بکرا بنانا بھی مکمل انصاف نہیں ہے۔