یلاریڈی مدرسہ کے طلباء کو نوجوانوں کا تعاون

   

یلاریڈی۔ /24 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے اقامتی دینی مدرسہ انوارالعلوم عباسیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ کے طلباء جو ریاست بہار سے تعلق رکھتے ہیں اور شعبان میں امتحانات کے بعد 4 اپریل کو ٹرین کے ٹکٹ بھی بکنگ کروالیئے تھے لیکن ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے تمام ٹرین منسوخ کرنے پر یہ معصوم طلباء جن کی تعداد 25 تک ہے اپنے گھر جانے سے رہ گئے اور آج تک مدرسہ میں ہی قیام کئے ہوئے ہیں۔ رمصان المبارک کے ماہ میں ان دور دراز کے طلباء کا مقامی و بیرونی اہل خیر حضرات نے تعاون کرتے ہوئے خوب خیال کیا ہے اور مستقر کے مسلم نوجوانوں نے مل کر ان تمام طلباء کو عیدالفطر کیلئے نئے کپڑوں کا انتظام کیا ہے ساتھ میں نئی ٹوپیاں اور دستی وغیرہ بھی ان غریب طلباء کو دیتے ہوئے انہیں گھر پر عید کی خوشیاں منانے کی طرح احساس دلایا ہے اور تمام طلباء کا اس طرح خیال رکھ کر نوجوانان یلاریڈی نے غریب طلباء کو مدرسہ میں ہی عید کی تمام خوشیاں فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ صدر مدرسہ کمیٹی جناب شیخ غیاث الدین نے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مدرسہ کے طلباء کیلئے فراہم کردہ خوشیوں کو سراہا اور اہل خیر حضرات سے مدرسہ کیلئے تعاون کرنے کی اپیل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9000286661 پرربط پیدا کریں۔