یلاریڈی میناریٹی اسکول احتیاطی اقدامات کے ساتھ تیار ، ضلع ویجلنس آفیسر شیخ احمد ضیاء

   

یلاریڈی ۔ مستقر کے میناریٹی اقامتی اسکول میں نویں اور دسویں جماعتوں کا یکم فروری سے آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ضلع ویجلنس آفیسر مسٹر شیخ احمد ضیاء نے اپنے ایک بیان میں مزید بتایا کہ کورونا وباء کے بعد بند کئے گئے اسکول، کالجس یکم فروری سے آغاز ہونے کو ہیں ۔ جہاں طلباء و طالبات کا مکمل احتیاطی تدابیر و انتظامات ضروری مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اولیائے طلباء کو بلا خوف اطمینان کے ساتھ اپنے اپنے بچوں کو مقررہ تاریخ میں کالجس میں پہونچانے کی صلاح دی ۔ غیر معمولی تاخیر سے آغاز ہورہے اس تعلیمی سفر میں مزید لاپرواہی طلباء کیلئے ٹھیک نہیں اس لئے طالب علم کو انہوں نے مکمل دلچسپی کے ساتھ اسکول کالجس کو رجوع ہوں ۔ مسٹر شیخ احمد ضیاء نے کہا کہ یلاریڈی میناریٹی اقامتی اسکول میں زائد کمرے جماعتوں کا تعمیری کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جس سے فاصلہ برقرار رکھنے طلباء کو محفوظ رکھنے کی حامل کوشش کی جائے گی ۔ اس طرح یلاریڈی میناریٹی اقامتی جونئیر کالج بھی تمام تر سہولیات کے ساتھ صاف صفائی کرکے یکم فروری سے آغاز ہونے کو تیار کرلیا گیا ہے ۔ جدید و کشادہ کالج کی عمارت میں کالج کا یہ پہلا سال شروع ہونے جارہا ہے ۔ اولیائے طلباء سے مسٹر شیخ احمد ضیاء نے تمام طلباء کو نئے تعمیری سال کا احتیاطی اقدامات کے ساتھ استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔