یلاریڈی /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا کے خلاف کونسلروں کی جانب سے لگائی گئی تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں چیرمین کو شکست ہونے کا آر ڈی او پربھاکر نے اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپریل 27 کو تحریک عدم اعتماد کی نوٹس دئے جانے پر 18 مئی کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق اجلاس منعقد کرکے ووٹنگ کروائی گئی تھی ۔ لیکن چیرمین کو دی گئی نوٹس کو غیر درست بتاتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر روک لگائی تھی ۔ جس کے بعد ہائی کورٹ نے عدم اعتماد کی ووٹنگ کے نتیجہ کو پوشیدہ ہی رکھنے اعلان نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے آر ڈی او نے عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی نتیجہ کو روک رکھا تھا ۔ اب کونسلروں نے نتیجہ پر سے روک اٹھانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے پر ہائی کورٹ نے 3 جولائی کو روک اٹھانے نتیجہ اعلان کرنے کا اختیار دے دیا ۔ جس پر ضلع کلکٹر کے احکام پر آڑ ڈی او پربھاکر نے نتیجہ کا اعلان کرنے چیرمین کے خلاف 11 کونسلروں کی ووٹنگ و دستخطوں کی رپورٹ ضلع کلکٹر کے حوالے کردی گئی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر سری ہری راجو ، کونسلر سریکانت ، سینو سائیلو ، تیلا کنٹھم ، مہیشوری ، بالامنی ، وجئے لکشمی موجود تھے ۔ اس طرح میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا عہدہ سے محروم ہوگئے ۔