یلاریڈی ۔ یلاریڈی مستقر پر ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں طالبات کو دسویں جماعت کے شارٹ میمو تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان دنوں ہی حکومت کیجانب سے دسویں جماعت کے تمام طلباء و طالبات کو کامیاب کرنے کے اعلان پر انہیں کامیاب کے صداقت نامہ حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر صدر معلمہ وجئے لکشمی وناجا ، سی آر پی دستاتری اور دوسرے موجود تھے ۔ تمام سرکاری اسکولوں کے صدر مدرسین کو بعد نصابی کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ ہر طالب علم تک ان کتابوں کو پہوچایا جاسکے ۔ کتابوں کی تقسیم کے اوقات سماجی فاصلہ قائم رکھنے کا ایم ای او نے مشورہ دیا ۔ منڈل لنگم پیٹ ایم پیپی غریب انسان کے بعد صدر مدرسین میں کتابیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر لاونیا ، سریش ، رجنی کانت، لکشمیا موجود تھے ۔