یلاریڈی میںقدیم مکانات کو نقصان ، بعض راستے منقطع

   

یلاریڈی /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں گذشتہ تین دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش سے ایک طرف کسانوں نے راحت کی سانس لی تو دوسری طرف قدیم مکانات کو نقصانات کا سامنا رہا ۔ کچھ منڈلوں میں راستہ منقطع ہوگئے جس سے عوام کو آمد و رفت کیلئے دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے ۔ منڈل تاڑوائی میں برہمنا پلی ، کالوجی واڑی ، شیوار پر تعمیر کیا جارہا برج کے بازو سے بنایا گیا ۔ راستہ بارش کے تیز بہاؤ میں منہدم ہوگیا ۔ جس سے آمد و رفت کا سلسلہ منقطع ہوگیا ۔ برہمناپلی عوام کو کاماریڈی جانے کیلئے دیوایا پلی ، کرشناجی واڑی علاقوں سے ہوکر گذرنا پڑ رہا ہے ۔ اور کالوجی واڑی کی عوام کو چندا پور ، سنگوجی واڑی علاقوں سے کاماریڈی کو رخ کرنے کی نوبت آگئی ہے۔ کئی جگہوں پر درخت زمین بوس ہوگئے ۔ یلاریڈی کے کلیان علاقہ میں ایک مکان منہدم ہوگیا ۔ پوچارام پراجکٹ جو ان دنوں آب سے خالی ہوگیا تھا موسلادھار بارش کے ان فلو سے لبریز ہو رہا ہے ۔ اب تک 17 فیٹ آب پراجکٹ میں آچکا ہے۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر محکمہ ریوینو میونسپل اور پولیس متحرک ہوچکے ہیں۔ عوام کو مخدوش مکانات میں نہ رہنے کی میونسپل ذمہ داران صلاح دیتے ہوئے محفوظ مقامات منتقل ہونے کو کہا ۔