یلاریڈی میں ایم پی ڈی او اور سرپنچو ں کا ایک دوسرے کیخلاف الزامات

   

یلاریڈی : ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی کو اپنا رویہ بدلنے کا یلاریڈی منڈل سرپنچوں نے خواہش کی ۔ منڈل پریشد آفس پر سرپنچوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی سرپنچوں کو ہراساں کررہے ہیں اور سرپنچوںنے اپنے نوکروں جیسا برتاؤ کرنے کا الزام لگایا ۔ شمشان گھاٹ کی تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے ضلع کلکٹر کا نام لیتے ہوئے ہر روز پریشان کر رکھا ہے ۔ قبل از وقت کوئی بھی اطلاع نہ دینے، سرپنچوں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا ۔ سرپنچوں میں سرینواس ریڈی ، دامودر ، لکاوت روی ، اشوک ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔ ایک طرف سرپنچوں نے یہ الزام لگایا تو دوسری طرف ایم پی ڈی او نے بتایا کہ ضلع کلکٹر کے احکام پر ہی شمشان گھاٹ کے کام جلد مکمل کرنے کیلئے کہنے پر ہراسانی کے الزام لگائے جارہے ہیں ۔

یلاریڈی میں کانگریس قائدین کی پولیس اسٹیشن منتقلی
یلاریڈی : یلاریڈی مستقر پر آج کانگریس قائدین نے پی سی سی احکامات کے مطابق آسمان کو چھوتی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج بلند کرتے ہوئے راج بھون کا گھیراؤ کرنے کی غرض سے نکلنے پر مقامی پولیس نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس موقع پر کانگریس ٹاؤن صدر محمد حفیظ ، سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین ، وائس ایم پی پی نرسملو ، محمد یونس ، چرنجیلوموجود تھے ۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں رہا کردیا ۔