یلاریڈی /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے وینکٹاپور علاقہ میں سروے نمبر 309 پر تالاب ہے جس کی 9 ایکڑ 9 گنٹہ اراضی اور سروے نمبر 176 میں تالاب کی 14 ایکڑ 34 گنٹہ اراضی کو ناجائز طریقہ سے قبضہ کرلی گئی ۔ علاقہ کے چاروں طرف جنگل ہونے سے متعلقہ عہدیداروں کا رخ نہیں ہو رہا ہے ۔ جس سے یہاں کی اراضیات قبضہ کا شکار ہو رہی ہیں ۔ اپنے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرنے اراضی ناجائز قبضہ کی جارہی ہے اور جنگلات ریونیو محکمہ جات کی اراضیات قبضہ ہو رہی ہے ۔ ریونیو ریکارڈ میں بھی اندراج کروالی جارہی ہے اور تو اور ان اراضیات پر بینکوں سے قرض کیلئے چکر لگائے جارہے ہیں ۔ عوام تشویش کا اظہار کرکے کہہ رہے ہیں کہ دلت ، گریجن کہیں اگر اراضی پر کاشت کر ڈالے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کئے جاریہ ہیں لیکن ایسے قبضہ داروں کے خلاف کچھ نہیں ۔ عوام نے تحصیلدار سوامی کو میمورنڈم دیتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔