یلاریڈی۔ مستقر یلاریڈی پر جناب اعجاز احمد مسرور ہاشمی کے مکان پر جنا ب سعید احمد مسرور ہاشمی کی زیر سرپرستی بعد نماز عشاء محفل شہدائے کربلا کا عقیدت و احترام کے ساتھ حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی قادری کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ نظامت کے فرائض جناب خواجہ قطب الدین صابر گلشنی نائب قاضی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مقامی نعت خواں اعجاز احمد مسرور ہاشمی، رئیس الرحمن، محمد مقبول خان محسن، پرویز الرحمن، محمد صدام ، سید تقی اللہ، محمد ہاشم علی زاہد، رضوان خان نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں نعت اور شہدائے کربلا کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ یلاریڈی مستقر پر یکم محرم الحرام سے محبان اہل بیت کی جانب سے چالیس روزہ محافل شہدائے کربلا کا سلسلہ جاری ہے۔
