یلاریڈی میں جلسہ شہدائے کربلا

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی :۔ مستقر یلاریڈی مساجد میں جمعہ کے دن یوم عاشورہ کے موقع پر جلسہ شہدائے کربلا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد ختم القرآن رہے گا ۔ اس کے بعد جلسہ شہدائے کربلا سے حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی اور قاری سید خلیل اللہ قادری مخاطب کریں گے ۔ مقامی نعت خواں جناب خواجہ قطب الدین صابر ، اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، جناب محمد راشد القادری ، جناب رئیس الرحمن ، جناب محمد مقبول احمد خان محسن ، محمد احمد سعید ، سید تقی اللہ ، محمد حبیب اللہ ، پرویز الرحمن ، محمد مدثر ، محمد صدام ، محمد سبحان جاوید ، محمد امجد علی ہاشمی بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت اور شہیداعظم حضرت امام حسینؓ کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ بعد نماز عصر سلام پڑھا جائے گا ۔