یلاریڈی یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کرکے دو افراد کو ریمانڈ کرنے کا واقعہ منڈل یلاریڈی کے اعظم آباد علاقہ میں پیش آیا ۔ سب ا نسپکٹر گنیش کی تفصیلات کے مطابق اعظم آباد سے تعلق رکھنے والی چندرا کلا کے شوہر کو پرواگوڑ کو علاقہ کے کچھ لوگ نے قتل کیا تھا ۔ اس مقدمہ سے متعلق سمجھوتہ کیلئے چندرا کلا کے بہنوائی راما گوڑ اس کا بیٹا ستیش گوڑ نے رضامندی ظاہر کی ۔ لیکن چندرا کلا راضی نہ ہونے سے راما گوڑ ، ستیش گوڑ نے 27 جنوری کو خاتون کو کلہاڑی سے کتر کر قتل کردینے کی دھمکی دی خاتون چندرا کلا نے پولیس میں شکایت درج کرائی سب انسپکٹر گنیش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔