یلاریڈی میں رات کے وقت عوامی دربار

   

Ferty9 Clinic

قومی روزگار کاموں میں بدعنوانی کے شبہات نظرانداز
یلاریڈی: منڈل سداشیو نگر مستقر پر رات کو عوامی سبھا رکھنے قومی ضامن روزگار کے کاموں میں بدعنوانی ہورہی ہے۔ پھر عہدیداروں کی نظراندازی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ رات 11 بجے تک عوامی سبھا منعقد کرنے پر کئی شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ منڈل میں 24 مواضعات ہیں جس میں تین لاکھ 64 ہزار روپئے کی بدعنوانی ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔ پہلے 13 مواضعات سے متعلقہ آڈٹ مکمل کی گئی اور پھر رات کو 11 بجے تک باقی مواضعات کی جھٹ پٹ کرکے آڈٹ کرتے ہوئے عوامی دربار کا اختتام کردیا گیا۔ میجر گرام پنچایت میں بدعنوانی ہونے کی شدت سے شبہات کئے جارہے ہیں۔ پھر بھی اب تک عہدیداروں نے آڈٹ میں پیش نہ کیا۔ زیادہ تر ایک لاکھ 16 ہزار 794 روپئے میڈگائوں میں 67 ہزار 575 روپئے ، بھوم پلی میں 63 ہزار 185 روپئے، اوٹنور میں 53 ہزار 863 روپئے، سدا شیو نگر میں 16 ہزار 332 روپئے کی بدعنوانی ہونے کا انکشاف کیا گیا جس کو ریکوری کرنے کی پی ڈی وینکٹ مادھاوا رائو نے بات کہی۔ بدعنوانی کرنے والوں کو بہت جلد ہی ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے نوٹسیں جاری کی جائیں گی اور اگر صحیح ثبوتوں کو حاصل نہ کیا گیا تو ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کرتے ہوئے ریکوری کی جائے گی۔