یلاریڈی میں روزانہ دو بجے سے مکمل لاک ڈاؤن

   

Ferty9 Clinic

ہفتہ واری بازار، تاجران کا متفقہ فیصلہ

یلاریڈی ۔ یلاریڈی میونسپل آفس احاطہ میں مقامی تمام تاجروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے بڑھتے وباء کو روکنے اور مزید احتیاطی اقدامات کیلئے تاجروں سے مشاورت کرتے ہوئے تجارتی اداروں کو بند رکھے جانے سے متعلق تمام سے رائے طلب کی تاکہ تجارتی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے عوام کو سڑکوں پر آنے سے روکا جاسکے ۔ جس میں مختلف افراد نے رضاکارانہ طریقہ سے لاک کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور تمام نے متفقہ طور پر ہفتہ واری بازار جو ہمیشہ اتوار کو منعقد ہوتا ہے ۔ منسوخ کرنے کو کہا ۔ اور ساتھ ساتھ روزآنہ صبح چھ بجے تا دوپہر دو بجمے تک بازار کھلے گئے ۔2 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن پر رضامندی ظاہر کی ۔ میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمرالدین نے عوام کو غیر معمولی احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ۔ سماجی فاصلہ اور ماسک کا ہر حال میں عمل کرنے کی صلاح دی ۔ ورنہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ وباء کے انسداد کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا اشارہ دیا ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر نے بھی عوام کو وباء سے متعلق معمولی اندازہ نہ لگانے کو کہا ۔ جس سے وباء متاثرین آج کٹھن راہ سے گذر رہے ہیں اسے بیان کرنا محال ہے ۔ اس لئے تمام کو احتیاط کرنے کو کہا ۔ نیلاکنٹم ، قائدین میں محمد اعجاز احمد مسرور ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین ، محمد شریف ، چنا سریدھر ودیا ساگر ، ستیش ، راجو اور مقامی تاجر حضرات موجود تھے ۔