مستقر پر ہفتہ بھر کیلئے مکمل لاک ڈاؤن
یلاریڈی : یلاریڈی مستقر پر کورونا پازیٹیو کا سلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہا ہے جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ 85 افراد کے نمونے معائنہ کی غرض سے حیدرآباد بھیجے جانے پر ان میں سے بھی 7 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے جس میں نئی آبادی میں تین افراد کو مستقر کے اور تین افراد اور ویلوئلا علاقہ میں ایک فرد کورونا کا شکار پایا گیا ۔ جب کہ پہلے سے ہی یلاریڈی کے گوڈگلی، بی سی کالونی ، ساتولی بیس ، نئی آبادی علاقوں میں کورونا وباء پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے مستقر پر ہفتہ بھر کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ کورونا تیزی کے ساتھ عوام کو متاثر کرنے پر میونسپل چیرمین نے اسے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ عوام بھی اسی فیصلہ کو قبول کرتے رہنے گھروں کو محفوظ سمجھیں ، تمام تاجروں سے انہوں نے لاک ڈاؤن کو کامیاب نانے تعاون کرنے کو کہا ۔ اشیائے ضروری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انسداد کورونا کے تحت کارروائی کی جائے گیا ۔ ان حالات میں مستقر کے ہر فرد کو سرکاری احتیاطی اقدامات پر عمل آوری کرنا ضروری ہے ۔ مزید سنگین صورتحال کے بعد کوئی کسی کیلئے وقت نہیں دے سکتا ۔ اس لئے ہر فرد ذمہ دارنہ رول ادا کرتے ہوئے تمام پابندیوں کو قبول کرے ۔ روزآنہ کے کورونا پازیٹیو رپورٹ کسی لمحہ فکر سے کم نہیں ، ہر فرد کا خود محفوظ رہنے میں ہی دوسروں کی حفاظت بھی ہے ۔