یلاریڈی میں سڑک کی خستہ حالت جان لیوا

   

یلاریڈی ۔ یلاریڈی میونسپل حدود والے علاقہ کتہ پلی سے کتہ پلی تانڈا کو جانے والی سڑک بارش کے بعد مکمل طور سے خستہ حال ہوگئی ہے۔ جس سے عوام کے لئے ناگہانی حالات میں ایمبولنس کا گذرنا بھی مشکل ہے۔ دو دن قبل ہی علاقہ کی خاتون خرابی صحت پر دواخانہ کو وقت پر نہ جاسکی اور یہ فوت ہوگئی۔ کانگریسی قائدین نے عہدیداروں کو توجہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر کاشت کرکے برہمی کا اظہار کیا۔ توجہ نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس منڈل صدر جناردھن ریڈی، مٹاؤن صدر محمد حفیظ، قائدین میں نانی پٹیل، سریش نائک، گوویندا نائک، کشن، سنتوش، گوویند، دھناوت دوما موجود تھے۔