یلاریڈی۔/23 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل یلاریڈی کے وارڈ نمبر 9 میں 7 لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ اور ڈرین لائن کے تعمیری کاموں کا کونسلر شریمتی وجئے لکشمی تروپتی نے آغاز کیا۔ یہ تعمیرات سومارپیٹ روڈ سے انعامدار محلہ کواندر جانے والی سڑک و ڈرین کے ہیں۔ اسی طرح یلاریڈی کے مختلف وارڈز میں سی سی روڈ اور ڈرین لائن کے تعمیراتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر کی دلچسپی سے مستقر پر تمام وارڈز کی سڑکوں کو سی سی میں تبدیل کرنے کا کام تیزی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے۔