یلاریڈی ۔ 26؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے میناریٹی فنکشن ہال میں رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے مستحق غریب خاندانوں میں کلیان لکشمی ‘ شادی مبارک اسکیم کے رقمی چیکس تقسیم کئے ۔ انہوںنے کہاکہ یلاریڈی میں پانچ کروڑ روپئے سے تعمیر کی جا رہی سی سی روڈ بہت جلد مکمل کرلی جائیگی۔ غریب خاندانوں کو بہت جلد ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کا کام آغاز کرنے اور خاص کر مواضعات کے غریبوں کو ڈبل بیڈ روم فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ یلاریڈی منڈل کے جملہ 46 مستحق افراد کو چیکس تقسیم کئے ۔ باقی مستحق خاندانوں کو بھی جلد ہی شادی مبارک کے چیکس تقسیم کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر آر ڈی او دیویندرریڈی ‘ تحصیلدار سوامی ‘ ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار سعید احمد مسرور ‘ ایم پی ڈی او وینکٹیشورلو ‘ گرداور محمد ‘ زیڈ پی ٹی سی اوشاگوڑ ‘ منڈل پریشد صدر مادھوی ‘ قائدین میں شیخ مجیب الدین ‘ محمد شریف ‘ راملو ‘ سرینواس ‘ ستیش ‘ ستیم اور دوسرے موجود تھے۔