یلاریڈی ۔ مستقر پر صحافیوں نے بھینسہ میں فرقہ وارانہ فساد کے دوران صحافیوں پر کئے گئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج منظم کرکے تحصیل آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا اور صحافیوں پر حملہ کرکے زخمی کرنے والے خاطیوں کو گرفتار کرنے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ تمام صحافیوں نے مل کر تحصیلدار سوامی اور سرکل انسپکٹر کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر راج کمار ، شیوا ، ستیش ، محمد غوث علی خاموشی ، محمد مکرم ، محمد حسن الدین ، سریدھر ، سدھو ، وینکٹیش ، ناگیش ، سینو اور دوسرے صحافی موجود تھے ۔