یلاریڈی۔ مستقر کے سرکاری دواخانہ میں آج حکومت کی جانب سے منڈل کے تمام صحافیوں کو کورونا ویکسین دینے کیلئے خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مختلف صحافیوں نے استفادہ کیا۔ دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ مسٹر رویندر موہن نے کہا کہ صحافی برادری جنہیں روزانہ عوام کے مسائل معلوم کرنے کیلئے اکثر جگہ جگہ کا دورہ کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت نے انہیں 28 اور 29 دو دنوں تک خصوصی کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے ویکسین کا فیصلہ کیا ہے جس سے تمام صحافیوں کو مستفید ہونے کا مشورہ دیا۔